باچا خان کے 10 سنہرے اقوال
ہماری جنگ صبر کی جنگ ہے ہم صبر سے کام لیں گے اورخود کو سپردِ خدا کریں گے، اپنے دلوں سے نفاق دور کریں گے، خود غرضی کو جڑ سے اکھاڑیں گے کیونکہ ہماری بربادی کی بنیادی وجوہات یہی ہیں۔
اے میرے پختون بھائیو! خوف اور مایوسی کا شکار نہ ہونا۔ یہ خدا کی طرف سے ہماری آزمائش اور امتحان ہے پس بیداری کی ضرورت ہے۔ اٹھیے اورمخلوقِ خداکی خدمت پرکمربستہ ہوجائیے۔
آزادی کا پودا نوجوانوں کی قربانیوں سے سینچا جاتا ہے۔ یہ پودا جو ہم نے لگایا ہے ضرور پھلے اور پھولے گا کیونکہ ہمارے
نوجوانوں کی قربانیاں بے نظیر ہیں۔
اگرآپ نے کسی بھی قوم کے مہذب ہونے کا اندازہ لگانا ہے تو یہ دیکھئے کہ اس قوم کا اپنی خواتین کے ساتھ رویہ اور سلوک کیسا ہے، جن لوگوں کا اپنی خواتین کے ساتھ رویہ ہتک آمیزہو وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرسکتیں۔
ہماری جنگ عدم تشدد کی جنگ ہے اوراس راستے میں آنے والی تمام تکالیف اورمصائب ہمیں صبر سے جھیلنے ہوں گے۔
جو اقوام باتیں کم اورعمل زیادہ کرتی ہیں وہی اپنی منزل پاتی ہیں۔
سچا خدائی خدمت گاراسمبلی میں صرف مخلوقِ خدا کی خدمت کے جذبے کے تحت جاتا ہے۔
اس ملک پرعورتوں اورمردوں کا یکساں حق ہے۔
ناکام ہونے کا غم انہیں لاحق ہوتا ہے جو اپنے اغراض کے لئے کام کرتے ہیں۔ جو لوگ خدا کی راہ میں نکلتے ہیں اور خدا کے لئے کام کرتے ہیں انہیں ناکامی کا غم نہیں ہوتا۔
ہمارا فرض دنیا سے ظلم کا خاتمہ اورمظلوم کو ظالم سے نجات دلانا ہے۔ ہم اس قوم اورحکومت کی مخالفت کریں گے جو مخلوقِ خدا پر ظلم ڈھاتی ہو چاہے ظالم ہمارا بھائی اور ہمارا ہم مذہب ہی کیوں نہ ہو۔
No comments:
Post a Comment